یوئیفا صدر نے فیفا ورلڈ کپ فائنل کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

0
2

یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں شرکت نہیں کی، جس کی وجہ فیفا کے ساتھ بڑھتے ہوئے انتظامی اور ڈسپلنری اختلافات بتائی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق معاملے سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران فیفا اور یوئیفا کے درمیان ڈسپلنری فیصلوں، ریفریوں کی تقرری، میچ آپریشنز اور دیگر انتظامی امور پر شدید اختلافات رہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہرے ہوتے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے بڑا تنازع اس وقت سامنے آیا جب فیفا نے امریکی فارورڈ فولارین بالاگون کے ریڈ کارڈ کے باوجود ان پر عائد ہونے والی خودکار ایک میچ کی پابندی مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوئیفا نے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فیفا نے اس فیصلے سے “سرخ لکیر عبور کر لی” ہے۔

ذرائع کے مطابق چیفرن کی فائنل میں عدم شرکت کی ایک اہم وجہ صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کا معاملہ بھی تھا، جنہیں امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث ورلڈ کپ میں ذمہ داریاں انجام دینے کا موقع نہیں ملا۔ بعد ازاں یوئیفا نے انہیں اگست میں ہونے والے سپر کپ کے لیے ریفری مقرر کر دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یورپی حکام نے ایران سے متعلق میچوں کے انتظامات، لازمی ہائیڈریشن بریکس اور ورلڈ کپ فائنل میں ہاف ٹائم کا دورانیہ بڑھانے جیسے فیفا کے فیصلوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا