ڈاکٹر نبیحہ کا شوہر کو کلین چٹ، الزام دوسری لڑکیوں پر

0
1

ڈاکٹر نبیحہ علی خان اور ان کے شوہر حارث کھوکھر کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی، تاہم ڈاکٹر نبیحہ نے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے سارا معاملہ دوسری لڑکیوں کے سر ڈال دیا۔

ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ اگر لڑکیاں حارث کو مسلسل پیغامات بھیجتی تھیں تو اس میں ان کے شوہر کی غلطی نہیں، بلکہ بعض لڑکیاں جان بوجھ کر ایسا کرتی تھیں تاکہ وہ حسد یا غصے کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حارث بعض لڑکیوں کے پیغامات کا جواب صرف اس لیے دیتے تھے کیونکہ وہ انہیں بہن کی طرح سمجھتے تھے۔

ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق، حارث نے خود کو بہتر کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ان کے لیے شوہر کی جانب سے یہ یقین دہانی کافی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے تھے اور وہ کچھ عرصے کے لیے الگ رہ رہے تھے، اس دوران انہیں مختلف نمبروں سے پیغامات موصول ہوئے جن میں حارث پر چیٹنگ کے الزامات عائد کیے گئے۔

ڈاکٹر نبیحہ کے بقول، ان الزامات کے ثبوت کے طور پر کچھ جعلی اے آئی ویڈیوز بھی بھیجی گئیں، جن میں حارث کو نامناسب حرکات کرتے ہوئے دکھانے کی کوشش کی گئی۔ ان کے مطابق اس صورتحال نے پہلے سے جاری اختلافات کو مزید پیچیدہ کردیا۔

دونوں جانب سے وضاحتیں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے کچھ عرصہ قبل شادی کی تھی، تاہم شادی کے بعد دونوں کی نجی زندگی مختلف تنازعات کے باعث کئی بار خبروں کی زینت بن چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا