سرکاری گاڑیوں سے ڈیزل چوری کی ویڈیو وائرل

0
2

کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں مبینہ بدعنوانی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا، جہاں بورڈ کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری اور فروخت کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق، شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب مبینہ طور پر ٹھیکیدار سرکاری ڈیزل فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔

وائرل ویڈیو، جو جام چاکرو لینڈ فل سائٹ کی بتائی جا رہی ہے، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ایک گاڑی سے ڈیزل نکال کر فروخت کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ ڈرائیور ڈیزل فروخت کرنے کے بعد خریدار سے نقد رقم وصول کرتا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ شہری ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا