خلیج میں کشیدگی میں اضافہ، پاک بحریہ کا آپرخلیج میں کشیدگی میں اضافہ، پاک بحریہ کا آپریشن “محافظ البحر” شروع

0
2

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پاک و سعودی پرچم بردار ایک سعودی آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقائی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پاک بحریہ نے آپریشن “محافظ البحر” کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کو پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں پاکستانی تجارتی جہازوں کی نگرانی اور انہیں محفوظ طریقے سے وطن واپس لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سرکاری سطح پر جاری ہونے والی مزید معلومات اور پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔یشن “محافظ البحر” شروع

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پاک و سعودی پرچم بردار ایک سعودی آئل ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقائی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پاک بحریہ نے آپریشن “محافظ البحر” کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کو پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں پاکستانی تجارتی جہازوں کی نگرانی اور انہیں محفوظ طریقے سے وطن واپس لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سرکاری سطح پر جاری ہونے والی مزید معلومات اور پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا