اسلام آباد میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی دھوم

0
3

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز (Indus RAS) ایکسپو 2026 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان میں تیار کی جانے والی جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے روبوٹکس، ڈرون ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور خودکار دفاعی نظاموں پر کام کرنے والے مقامی اداروں، جامعات، صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کی جانب سے پیش کی گئی جدید اختراعات کا مشاہدہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقات بھی کی۔

انڈس RAS ایکسپو 2026 پاکستان میں ٹیکنالوجی، جدت اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کی ایک اہم کاوش قرار دی جا رہی ہے۔ یہ نمائش نوجوان محققین، جامعات، صنعتی اداروں اور اسٹارٹ اپس کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور مستقبل کی جدید ٹیکنالوجیز کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ایکسپو ابھرتے ہوئے پاکستان کے اعتماد، اختراعی سوچ اور خود انحصاری کے عزم کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا