24 سال کی تلاش، آخرکار بیٹا مل گیا

0
1

چین کے صوبہ شینڈونگ میں 1997 میں گوؤ گانگ کا صرف دو سال پانچ ماہ کا بیٹا گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا ہوگیا۔ بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد گوؤ نے نوکری چھوڑ دی اور اسے ڈھونڈنے کے لیے پورا چین گھومنے نکل پڑا۔

اس نے بیٹے کی تصاویر اور شناختی معلومات موٹر سائیکل پر لگائیں اور بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، شہروں اور دیہات میں برسوں اسے تلاش کرتا رہا۔

یہ سفر چند سال نہیں بلکہ 24 سال جاری رہا۔ اس دوران گوؤ نے موٹر سائیکل پر تقریباً 5 لاکھ کلومیٹر سفر کیا اور تقریباً 10 موٹر سائیکلیں بدلیں۔ اپنی تمام جمع پونجی خرچ کرنے کے باوجود اس نے امید نہیں چھوڑی۔

وقت گزرنے کے ساتھ وہ دوسرے لاپتہ بچوں کے والدین کی مدد بھی کرنے لگا۔ اس کی جدوجہد اتنی مشہور ہوئی کہ اس سے متاثر ہوکر Lost and Love نامی فلم بھی بنائی گئی۔

پھر 2021 میں پولیس نے جدید چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک 26 سالہ نوجوان تک رسائی حاصل کی۔ بعد میں DNA ٹیسٹ نے تصدیق کردی کہ وہی گوؤ کا 24 سال پہلے اغوا ہونے والا بیٹا ہے۔

11 جولائی 2021 کو آخرکار وہ لمحہ آگیا جس کا گوؤ اور اس کی اہلیہ نے 24 سال انتظار کیا تھا۔ ماں نے اپنے بیٹے کو گلے لگایا اور باپ بھی اپنے بچھڑے ہوئے بیٹے سے لپٹ گیا۔

ایک باپ کی 24 سالہ جدوجہد، لاکھوں کلومیٹر کا سفر اور کبھی نہ ختم ہونے والی امید آخرکار اپنے انجام کو پہنچی۔

کبھی کبھی ایک والدین کی امید ہی وہ طاقت بن جاتی ہے جو برسوں بعد بچھڑے رشتے کو دوبارہ ملا دیتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا