سرکاری بیٹیوں کا AI اور روبوٹکس میں کمال

0
1

چند ماہ قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ایک انڈسٹریل ہوم کی تزئین و آرائش کرکے وہاں مختلف شعبوں میں اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کیے گئے۔

گزشتہ روز یہاں سے پہلی بار طالبات کے ایک بیچ نے AI اور روبوٹکس انجینئرنگ میں چار ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس مکمل کرکے گریجویشن کی۔

یہ طالبات مختلف سرکاری افسران کی بیٹیاں ہیں، جنہوں نے نہ صرف جدید مہارتیں سیکھیں بلکہ اپنے تیار کردہ پراجیکٹس بھی بڑے جوش اور فخر کے ساتھ پیش کیے۔

اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اسے نجی شعبے کے تعاون سے عملی شکل دی گئی، جس سے سرکاری انفراسٹرکچر اور نجی شعبے کی مہارت کو ایک پلیٹ فارم پر لایا گیا۔

یہ اقدام اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ اگر نوجوان لڑکیوں کو جدید تعلیم، مناسب تربیت اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ مستقبل کی ٹیکنالوجی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا