کنگنا رناوت کا نصیرالدین شاہ پر طنزیہ وار، ’کتے نہیں لومڑی‘ کہہ کر تنقید

0
2

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کے حالیہ بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان جاری لفظی تنازع مزید شدت اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب نصیرالدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج پر بالی ووڈ کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے فلم انڈسٹری کا موازنہ ایک ایسے ’کتے‘ سے کیا جو منہ میں ہڈی ہونے کی وجہ سے بھونک نہیں سکتا۔

نصیرالدین شاہ کے اس بیان پر اداکار پیوش مشرا نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر نصیرالدین شاہ بالی ووڈ کی خاموشی پر تنقید کر رہے ہیں تو انہیں خود بھی واضح کرنا چاہیے کہ وہ طلبہ کے احتجاج میں کہاں موجود تھے۔

پیوش مشرا کے بیان پر کنگنا رناوت نے نصیرالدین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ’کتے‘ کے بجائے ’لومڑی‘ کہنا پسند کریں گی۔ کنگنا کے مطابق وفاداری کے معاملے میں کتے سے تشبیہ ملنا تو قابلِ فخر بات بھی ہوسکتی ہے۔

کنگنا نے مزید دعویٰ کیا کہ نصیرالدین شاہ بھارت میں رہتے اور کماتے ہیں، تاہم ان کی ہمدردیاں پڑوسی ملک کے ساتھ ہیں۔

کنگنا کے اس بیان کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان جاری اختلاف نے ایک بار پھر توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ بالی ووڈ میں اس معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا