عالمی عدالت کی بندش کا خدشہ، بین الاقوامی انصاف کا نظام خطرے میں

0
2

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی ممکنہ بندش یا اس کے مؤثر انداز میں کام نہ کرنے کے خدشات نے عالمی سطح پر انصاف کے نظام کے مستقبل پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

عالمی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق عدالت کی کارروائی متاثر ہونے کی صورت میں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور دیگر سنگین بین الاقوامی جرائم میں ملوث افراد کے احتساب کا عمل کمزور پڑسکتا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی عدالت نے مختلف مقدمات میں طاقتور سیاسی اور عسکری شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے، تاہم اگر عدالت اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا نہ کرسکی تو ایسے افراد کے خلاف کارروائی مزید مشکل ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی انصاف کا مقصد صرف ماضی میں ہونے والے جرائم کی سزا دینا نہیں بلکہ مستقبل میں ایسے جرائم کی روک تھام بھی ہے۔ اگر طاقتور افراد کو یہ یقین ہوجائے کہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے والا کوئی مؤثر عالمی ادارہ موجود نہیں، تو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر احتساب کا نظام مضبوط رکھنا ضروری ہے تاکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جاسکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا