ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا بڑا دفاعی اعلان، پاکستان نے دو نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے لوئٹرنگ ہتھیار متعارف کرا دیے

0
2

اسلام آباد: ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) نے انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز (RAS) ایکسپو 2026 میں پاکستان کے دو نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے لوئٹرنگ میونیشنز D-248 اور S-369 متعارف کرا دیے ہیں، جنہیں پاکستان کے اب تک کے سب سے بڑے اور طویل رینج والے لوئٹرنگ ہتھیاروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

نمائش میں پیش کی گئی معلومات کے مطابق D-248 کی آپریشنل رینج 2,200 سے 3,000 کلومیٹر تک ہے، جبکہ S-369 تقریباً 1,500 سے 2,000 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

D-248 کو بغیر دُم (Tailless Delta Wing) ڈیزائن پر تیار کیا گیا ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 240 کلوگرام، پے لوڈ 30 سے 50 کلوگرام، پرواز کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب S-369 کو Arrow Delta Wing ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس میں بھی 30 سے 50 کلوگرام تک پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس نظام کو خصوصی طور پر طویل فاصلے کے مشنز اور زیادہ دیر تک فضا میں رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق لوئٹرنگ میونیشنز روایتی ڈرونز سے مختلف ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہدف کے اوپر کافی دیر تک منڈلا سکتے ہیں اور مناسب موقع ملنے پر خود ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ جدید جنگی حکمت عملی میں ایسے نظاموں کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا