پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کا آغاز، غیر ملکی ماہر ڈاکٹر سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج فراہم کریں گے

0
2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانی نژاد اور بین الاقوامی شہرت یافتہ غیر ملکی ماہر ڈاکٹرز اور سرجنز پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے ماہر ڈاکٹر سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کریں گے، جبکہ مقامی ڈاکٹرز، سرجنز اور دیگر طبی عملے کو جدید طبی ٹیکنالوجی، علاج کے نئے طریقہ کار اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت بھی دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صرف مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں موجود طبی عملے کی صلاحیتوں کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت پنجاب کے صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام سے ایک جانب سرکاری اسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی میں اضافہ ہوگا، جبکہ دوسری جانب مقامی ڈاکٹرز کو عالمی ماہرین کے ساتھ کام کرنے اور جدید مہارتیں سیکھنے کا موقع بھی ملے گا، جس کے نتیجے میں مریضوں کو مزید بہتر، محفوظ اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا