پنجاب پولیس میں اہم تبادلے، تین افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

0
2

لاہور: پنجاب پولیس میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے تین سینئر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی گئی ہیں۔ پنجاب پولیس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک جاری رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) علی بن طارق، پی ایس پی (بی ایس 19)، کو ڈی پی او لودھراں کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او اٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ سردار مہرخان خان، ایس ایس پی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سردار مہرخان خان، پی ایس پی (بی ایس 19)، کو ڈی پی او اٹک کے عہدے سے ہٹا کر لاہور میں ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ، ایلیٹ پولیس فورس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی موجودہ خالی اسامی کے خلاف کی گئی ہے۔

اسی طرح مس بینش فاطمہ، پی ایس پی (بی ایس 18)، جو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی 3 چکوال کے فرائض انجام دے رہی تھیں، کو پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے سیکشن 9 کے تحت ڈی پی او لودھراں تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ کیپٹن (ر) علی بن طارق کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل/پروونشل پولیس آفیسر عبدالکریم، پی ایس پی نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جبکہ متعلقہ افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا