وسیم اکرم کا گمشدہ پالتو کتا مل گیا، تلاش میں مدد کرنے والوں کو ڈھائی لاکھ روپے انعام

0
2

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر Wasim Akram کا کراچی میں گم ہونے والا پالتو کتا بالآخر مل گیا، جس کے بعد تلاش میں مدد کرنے والے دو افراد کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

وسیم اکرم نے اپنے پالتو کتے کی گمشدگی کے بعد شہر بھر میں پوسٹرز آویزاں کروائے تھے، جن میں کتے کو تلاش کرکے واپس لانے والے کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس خبر نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی اور شہریوں نے کتے کی تلاش میں بھرپور تعاون کیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق گمشدہ کتا بحفاظت مل گیا ہے، جس کے بعد وسیم اکرم نے وعدے کے مطابق تلاش میں اہم کردار ادا کرنے والے دو افراد کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دے دیا۔

وسیم اکرم نے اپنے پالتو کتے کی بحفاظت واپسی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کی تلاش میں تعاون کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا