سوات کے علاقے کبل میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے باہر خودکش دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

0
1

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل میں پولیس تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنے ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار اور شہری دونوں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب تھانے کے قریب دہشت گردی کے خلاف ایک عوامی امن ریلی جاری تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس چیک پوائنٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر شدید افراتفری پھیل گئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ زخمیوں کو سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال اور دیگر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا