فٹبال میچ کے دوران سڑک پر جا گری گیند، اچانک بریک لگنے سے گاڑیاں ٹکرا گئیں

0
3

یوراگوئے میں فٹبال میچ کے دوران ایک زوردار شاٹ نے میدان کے بجائے سڑک پر ایسا ہنگامہ برپا کردیا کہ دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

واقعہ ہفتے کے روز مونٹی ویڈیو میں یوراگوئے مونٹی ویڈیو اور پیسینڈو کے درمیان سیکنڈ ڈویژن کے میچ کے دوران پیش آیا۔

میچ جاری تھا کہ ایک کھلاڑی نے گیند پر زور دار شاٹ لگایا۔ گیند اسٹیڈیم کی حدود سے باہر نکلتی ہوئی ساتھ موجود شاہراہ پر جا پہنچی۔

سڑک سے گزرنے والے ایک ڈرائیور کی نظر اچانک گیند پر پڑی تو اس نے اسے بچانے کے لیے فوری طور پر بریک لگا دی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی دوسری گاڑی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور پہلی گاڑی سے جا ٹکرائی۔

دلچسپ واقعہ پارکے اے این سی اے پی اسٹیڈیم میں جاری میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران کیمرے میں بھی محفوظ ہوگیا، جس کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

یوں ایک عام سا فٹبال شاٹ چند سیکنڈ میں میدان سے نکل کر سڑک پر پہنچا اور ایک غیر متوقع ٹریفک حادثے کا سبب بن گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا