پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 17 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

0
1

لاہور: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی منظوری کے بعد 17 ڈی ایس پیز کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت مختلف اضلاع اور برانچز میں فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منور حسین گُجر کو ڈی ایس پی صدر بہاولنگر، مصطفیٰ کمال کو ڈی ایس پی صدر بھکر، عابد جاوید کو ڈی ایس پی فورٹ عباس اور امیر ناصر جاوید کو ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد ناصر غوری کو ڈی ایس پی صدر رحیم یار خان، کامران ظہور کو ڈی ایس پی کوتوالی فیصل آباد، محمد آصف خان کو ڈی ایس پی سانگلہ ہل اور اظہر حسین کو ڈی ایس پی حاصل پور تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر ہراج کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول مظفرگڑھ، منصور بلال کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ فیصل آباد، محمد اعظم کو ڈی ایس پی صدر گجرات اور شہزاد منصور کو ڈی ایس پی بھیرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ابرار احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈی ایس پی) اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب، لاہور، محمد عامر وحید کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد، شاہد سلطان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈی ایس پی) اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور اور کاشف ریاض کو ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق یہ تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے دستخط موجود ہیں اور احکامات آئندہ ہدایات تک مؤثر رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا