سی ایس ایس 2027: ایف پی ایس سی نے ایم پی ٹی کا شیڈول جاری کر دیا، درخواستوں کی تاریخ کا اعلان

0
1

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2027 کے لیے لازمی ایم سی کیوز بیسڈ پریلمینری ٹیسٹ (MPT) کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے بعد امیدواروں کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی میں شرکت کے خواہشمند امیدوار 20 اگست 2026 تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مقررہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا، اس لیے امیدوار بروقت رجسٹریشن مکمل کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی ٹی 27 ستمبر 2026 (اتوار) کو ملک بھر کے 19 شہروں میں ایک ہی وقت پر منعقد ہوگا۔ امیدوار آن لائن درخواست دیتے وقت اپنی سہولت کے مطابق امتحانی مرکز کا انتخاب کر سکیں گے، تاہم حتمی مرکز کا تعین امیدواروں کی تعداد اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف پی ایس سی کرے گا۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ صرف وہی امیدوار جو ایم پی ٹی کامیابی سے پاس کریں گے، سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ اسی لیے ایم پی ٹی کو امتحانی عمل کا لازمی اور انتہائی اہم مرحلہ قرار دیا گیا ہے۔

ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی عمر، تعلیمی قابلیت، اہلیت، امتحانی قواعد اور دیگر شرائط کا تفصیل سے جائزہ لیں۔ اس کے علاوہ آن لائن فارم مکمل کرنے کے بعد تمام معلومات کی درستگی کی تصدیق اور مقررہ فیس مقررہ وقت میں جمع کرانا بھی ضروری ہے، کیونکہ فیس کی ادائیگی کے بغیر درخواست مکمل تصور نہیں کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا