پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط رہی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار

0
1

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے قیام کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی عوام، حکومت اور پیپلز لبریشن آرمی کو 99ویں یومِ تاسیس پر مبارک باد پیش کی اور قومی دفاع، ترقی اور عالمی امن کے لیے چینی فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ مضبوط شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید وسعت دینے اور ہر شعبے میں باہمی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

تقریب نے ایک بار پھر اس امر کی عکاسی کی کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی، سفارتی اور تزویراتی تعلقات خطے کے اہم ترین شراکتی روابط میں شمار ہوتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا