4 اکتوبر احتجاج کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا

0
1

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق قانونی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالت نے دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں تاکہ آئندہ قانونی کارروائی قانون کے مطابق آگے بڑھائی جا سکے۔

یہ مقدمہ 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا، جس میں مختلف دفعات کے تحت کارروائی جاری ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا