16 سالہ ہیرو! تیز سمندری لہروں سے 10 سالہ بچے کو موت کے منہ سے نکال لیا

0
2

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ساحل پر 10 سالہ بچہ اچانک تیز اور خطرناک سمندری لہروں میں پھنس کر بہنے لگا، جس کے بعد ساحل پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی دوران صرف 16 سالہ لائف گارڈ رائڈر نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فوراً سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان لائف گارڈ طاقتور لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے بچے کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے، جبکہ بلند موجیں دونوں کو کئی مرتبہ پانی میں غوطے دیتی رہیں۔

کچھ ہی لمحوں بعد دیگر لائف گارڈز بھی امداد کے لیے پہنچ گئے اور مشترکہ کوشش سے بچے کو بحفاظت ساحل پر منتقل کر دیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

اس دلیرانہ اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں لاکھوں صارفین 16 سالہ لائف گارڈ کی جرات، فرض شناسی اور بروقت فیصلے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ہمت، تربیت اور بروقت کارروائی قیمتی جانیں بچا سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا