“کاکروچ” طلبہ تحریک کے مظاہرین کا پارلیمنٹ کی جانب مارچ

0
2

نئی دہلی: بھارت میں “کاکروچ” طلبہ تحریک کے مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس کے باعث دارالحکومت میں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔ پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ احتجاج میں شامل طلبہ حکومت سے تعلیمی نظام میں اصلاحات، امتحانی بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے بھی مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیا، جس کے بعد سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی گردش کر رہے ہیں کہ کسان بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں، تاہم اس حوالے سے وائرل ہونے والی کئی ویڈیوز پر فیکٹ چیک میں بتایا گیا ہے کہ بعض مناظر پرانے اور غلط تناظر میں شیئر کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دو دعوے “نریندر مودی اسمبلی سے بھاگنے میں کامیاب” اور “راج ناتھ سنگھ دفتر سے فرار ہو گئے” کی معتبر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا