بیوی کے دھوکے کا بدلہ لینے پر 18 کروڑ روپے خرچ، 9 سال بعد چونکا دینے والی حقیقت سامنے آ گئی

بیوی کے دھوکے کا بدلہ

0
2

چین سے تعلق رکھنے والے ایک سرمایہ کار نے اپنی سابقہ بیوی کی تلاش اور اسے قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے 9 سال تک مسلسل کوششیں جاری رکھیں، جن پر انہوں نے تقریباً 18 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کر دیے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شینزین کے 52 سالہ سرمایہ کار لی پنگ کا دعویٰ ہے کہ ان کی سابقہ بیوی ژانگ شیوڈان نے شادی کے کچھ ہی عرصے بعد انہیں دھوکا دیا، ان کی چار جائیدادیں اپنے نام منتقل کروائیں اور پھر ہانگ کانگ کے راستے امریکا فرار ہو گئی۔

لی پنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی نے مبینہ طور پر ان کی گاڑی کے بریکس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، تاکہ وہ ان کی تمام جائیداد کی واحد وارث بن سکے۔

اپنی سابقہ بیوی کو تلاش کرنے کے لیے لی پنگ نے نجی تفتیش کاروں (پرائیویٹ ایجنٹس) کی خدمات حاصل کیں اور امریکی حکام کے ساتھ بھی تعاون کیا۔ کئی برس کی کوششوں کے بعد ژانگ شیوڈان کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ڈھونڈ لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے ژانگ شیوڈان کو فراڈ، غیر قانونی امیگریشن، ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود امریکا میں قیام، بچوں کے اغوا سمیت مجموعی طور پر 23 جرائم میں قصوروار قرار دیا۔

عدالت نے 2024 میں انہیں 65 سال قید کی سزا سنائی، جس کے ساتھ تقریباً ایک دہائی پر محیط یہ قانونی اور ذاتی تنازع اپنے انجام کو پہنچا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا