بلوچستان: خاران اور واشک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

0
3

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 6 اور 7 ستمبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو خاران کے علاقے میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری کارروائی 7 ستمبر کو واشک کے علاقے میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ایک پناہ گاہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جسے مبینہ طور پر دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد فتنہ الہندوستان سے وابستہ تھے اور انہیں بھارتی سرپرستی حاصل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے حساس علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا