آزاد کشمیر کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

0
5

رپورٹ: بشیراللہ خان انقلابی

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت کی نئی کابینہ نے آج 4 ستمبر 2026ء کو صدر ہاؤس مظفرآباد میں حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے نو تعینات وزراء سے حلف لیا، جبکہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تقریباً 700 سے 800 افراد نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں کرنل (ر) وقار نور، اظہر صادق، عبدالرحمن آرائیں، راجہ ثاقب مجید، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، راجہ ریاست، سردار میر اکبر اور عمیر نعیم شامل ہیں۔

نئی کابینہ کی حلف برداری کے ساتھ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ اب وزراء میں محکموں کی تقسیم اور حکومتی امور کو مزید فعال بنانے کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ نئی کابینہ سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ انتظامی معاملات کے ساتھ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا