مارخور اور آئی بیکس ٹرافی ہنٹنگ سے پاکستان نے 1.83 ارب روپے کما لیے

0
2

پاکستان نے 2023 سے 2025 کے دوران مارخور اور آئی بیکس کی ٹرافی ہنٹنگ سے 1.83 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی، یہ اعداد و شمار وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے سینیٹ میں پیش کیے۔

علاقائی طور پر بلوچستان نے تقریباً 76 کروڑ روپے، گلگت بلتستان نے 62 کروڑ روپے سے زائد، خیبر پختونخوا نے 44 کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ سندھ نے تقریباً 31 لاکھ روپے حاصل کیے۔

موجودہ پالیسی کے تحت ٹرافی ہنٹنگ کی آمدن کا 80 فیصد مقامی کمیونٹیز جبکہ 20 فیصد صوبائی وائلڈ لائف محکموں کو دیا جاتا ہے۔

یہ نظام دور دراز پہاڑی علاقوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ مقامی آبادی کے لیے معاشی فوائد پیدا کرنے کی صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔ تاہم وزارت کے مطابق فی الحال ایسا کوئی مرکزی نظام موجود نہیں جو آزادانہ طور پر اس بات کا آڈٹ کرسکے کہ کمیونٹیز کے لیے مختص رقم کس طرح اور کہاں خرچ یا تقسیم کی جا رہی ہے۔

یوں اصل سوال یہ ہے کہ اگر جنگلی حیات کے تحفظ سے کروڑوں روپے مقامی آبادی کے لیے پیدا ہو رہے ہیں تو اس رقم کی شفاف اور مؤثر تقسیم کیسے یقینی بنائی جائے؟

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا