بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 49 دہشت گرد ہلاک

0
1

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 49 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا گیا اور بڑی تعداد میں ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات بھی قبضے میں لے کر تلف کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ مزید 37 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے مطابق یہ آپریشن ملک میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دہشت گرد گروہوں کے نیٹ ورک اور ان کی کارروائیوں کو ختم کرنا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز بھی جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ملک کی سلامتی اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز پوری طرح متحرک ہیں اور سرحدی علاقوں سمیت حساس مقامات پر نگرانی مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔

یہ کارروائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا