سوشل ایکٹوسٹ اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست ان کے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ازدواجی زندگی ان کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
درخواست میں ڈاکٹر نبیحہ علی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر نہ صرف انہیں گالم گلوچ کا نشانہ بناتے تھے بلکہ جسمانی تشدد بھی کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ غیر انسانی اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا جاتا تھا، جس کے باعث وہ مزید اس رشتے کو نبھانے کی خواہش نہیں رکھتیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ خلع کی ڈگری جلد از جلد جاری کی جائے تاکہ انہیں قانونی طور پر علیحدگی حاصل ہو سکے۔
واضح رہے کہ عدالت میں دائر درخواست میں لگائے گئے الزامات درخواست گزار کا مؤقف ہیں، جن پر عدالتی کارروائی کے بعد ہی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔
