نمرہ خان کا لڑکیوں کے والدین کو مشورہ، ’بیٹی کی شادی ایسے شخص سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کا محتاج ہو‘

0
1

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے شادی کے لیے رشتہ طے کرتے وقت والدین کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی شادی ایسے شخص سے نہیں کرنی چاہیے جو مالی طور پر دوسروں پر انحصار کرتا ہو۔

اداکارہ کی جانب سے یہ باتیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ان کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے ایک دوسرے سے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹس سامنے آتی رہی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی باضابطہ طور پر علیحدگی کی تصدیق نہیں کی۔

نمرہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ایسے رشتوں اور مردوں کے رویوں کے خلاف بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں جہاں خواتین کو ذہنی اذیت یا تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ کسی غلط شخص کے ساتھ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ عورت اپنی عزت، سکون اور خودمختاری کے ساتھ تنہا زندگی گزارے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک والد کی جانب سے شیئر کیا گیا پیغام اپنی سوشل میڈیا اسٹوری پر دوبارہ پوسٹ کیا، جس میں والدین کو بیٹی کا رشتہ طے کرتے وقت لڑکے کے مالی حالات اور خود کفالت کو ضرور دیکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

نمرہ خان نے اس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی شادی سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہونے والا شوہر معاشی طور پر کتنا مستحکم اور ذمہ دار ہے۔

اداکارہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شادی میں محبت کے ساتھ معاشی ذمہ داری بھی اہم ہے، جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ رشتے کا فیصلہ صرف مالی حیثیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار، رویے، ذمہ داری اور باہمی احترام کو دیکھ کر ہونا چاہیے۔

نمرہ خان کا پیغام بہرحال ایک اہم سوال ضرور اٹھاتا ہے کہ بیٹی کا رشتہ طے کرتے وقت والدین کو صرف خاندان اور ظاہری حیثیت دیکھنی چاہیے یا لڑکے کے کردار، رویے، ذمہ داری اور مستقبل سنوارنے کی صلاحیت کو بھی برابر اہمیت دینی چاہیے؟

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا