ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش، اسلام آباد کا موسم بھی خوشگوار، ہلکی بارش نے حسن دوبالا کر دیا

0
1

ملکہ کوہسار مری میں خوشگوار موسم اور بارش کے باعث سیاحوں کا غیرمعمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے باعث مری میں ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جبکہ انتظامیہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر میں ہلکی بوندا باندی کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا، جبکہ شاہدرہ اور دامنِ کوہ کے سرسبز پہاڑ بادلوں کی چادر میں لپٹے دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔

بارش کے بعد مری اور اسلام آباد دونوں مقامات پر شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے قدرتی مناظر سے لطف اٹھانے کے لیے رخ کیا، تاہم حکام نے عوام کو غیرضروری سفر سے گریز اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ رش کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا