عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب

0
2

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہیں، جہاں عمران خان کی منتقلی کے دوران سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تحریری احکامات موصول ہونے کے بعد عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سب جیل سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں اور ذاتی معالجین کی ملاقات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ان کی بہن عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم کے بعد اب متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا