پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مزار پر حاضری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
صبا قمر اپنی منفرد اداکاری اور متعدد کامیاب ڈراموں میں یادگار کرداروں کے باعث شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے حالیہ ڈرامے کیس نمبر 9، پامال اور معمہ میں ان کی پرفارمنس کو بھی ناظرین نے بھرپور سراہا، جبکہ وہ ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ شب انسٹاگرام اسٹوریز پر مزار پر حاضری کے دوران لی گئی چند تصاویر اور مختصر ویڈیوز شیئر کیں۔ ان تصاویر میں انہیں دعا کرتے، چراغ روشن کرتے اور مزار سے حاصل کیا گیا دھاگا اپنی کلائی پر باندھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
البتہ صبا قمر نے اپنی پوسٹس میں یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ مناظر ان کی ذاتی حاضری کے ہیں یا کسی نئے ڈرامے یا پراجیکٹ کی شوٹنگ کا حصہ ہیں۔
تصاویر شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین نے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
