سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، ایک ہی روز میں فی تولہ 900 روپے مہنگا

سونے کی قیمت

0
1

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی نمایاں کمی کے بعد آج دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے صرافہ بازار میں خرید و فروخت کرنے والے افراد کی توجہ ایک بار پھر سونے کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 26 ڈالر پر فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی، جب فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 4 ہزار 801 روپے سستا ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا