پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نیا بھاؤ 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 458 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں ایسوسی ایشن کے مطابق فی اونس قیمت 52 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 547 ڈالر تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت میں یہ مسلسل دوسرا بڑا اضافہ ہے۔ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگائی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم موضوع بن گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال بھی مقامی نرخوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔
