آزاد کشمیر انتخابات 2026: راولپنڈی میں 100 پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

0
1

آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات 2026 کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس اور ٹریفک پولیس کے خصوصی سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی میں قائم 100 پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے لیے 3,100 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 200 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

پولنگ اسٹیشنز تھانہ سٹی، گنجمنڈی، رتہ امرال، پیرودھائی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، چکلالہ، سول لائنز، کینٹ، ریس کورس، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر بیرونی، دھمیال، چکری، چونترہ، روات، مندرہ، گوجرخان، جاتلی، کلر سیداں اور کہوٹہ سمیت مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز، پولنگ عملے اور انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور انتخابی عمل کی شفاف و پرامن تکمیل راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ الیکشن کے اختتام تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا