سنگاپور میں پاکستانی نوجوانوں کا شاندار کارنامہ، تائیکوانڈو لیگ میں 5 تمغے جیت لیے

0
4

سنگاپور میں منعقد ہونے والی گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے پانچ تمغے جیت لیے۔

24 سے 26 جولائی تک سنگاپور کے شہر ٹیمپینز میں ہونے والے ان بین الاقوامی مقابلوں میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جہاں پاکستانی ایتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے طلائی تمغے اپنے نام کیے، جبکہ ایان معراج اور سید احمد ایاز نے عمدہ کارکردگی دکھا کر کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی اس کامیابی نے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان میں تائیکوانڈو کے کھیل کا نوجوان ٹیلنٹ تیزی سے ابھر رہا ہے۔

پانچ تمغوں کی یہ کامیابی مستقبل میں مزید نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے حوصلہ فراہم کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا