‘گاڈزیلا بمقابلہ کانگ’ کی نوجوان اداکارہ کیلی ہوٹل 18 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

0
1

ہالی ووڈ کی مشہور سائنس فکشن فلم “گاڈزیلا بمقابلہ کانگ” اور اس کے سیکوئل “گاڈزیلا ایکس کانگ: دی نیو ایمپائر” میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی نوجوان اداکارہ کیلی ہوٹل 18 برس کی عمر میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی ہوٹل ریاست میری لینڈ کے شہر فریڈرک میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔

ان کے انتقال کی تصدیق ان کے والد جوشوا ہوٹل نے منگل کے روز فیس بک پر امریکی اشاروں کی زبان (American Sign Language) میں ایک جذباتی لائیو ویڈیو کے ذریعے کی۔ کیلی کا پورا خاندان سماعت سے محروم تھا، اسی لیے یہ پیغام اشاروں کی زبان میں دیا گیا۔

اداکارہ کی والدہ کیتسی ہوٹل نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اشاروں کی زبان میں جذباتی پیغام دیا۔ انہوں نے لکھا، “کیلی، تمہاری ماں ہونا میرے لیے باعثِ فخر تھا۔”

دوسری جانب نیٹ فلکس کی معروف سیریز “اسٹرینجر تھنگز” کی اداکارہ ملی بوبی براؤن نے بھی اپنی سابق ساتھی اداکارہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کیلی ہوٹل پیدائشی طور پر سماعت سے محروم تھیں، تاہم انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث ہالی ووڈ میں منفرد مقام بنایا اور لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان کی اچانک موت سے فلمی دنیا اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا